36 C
Islamabad

جیکی چن غزہ میں جاری ظلم پر آبدیدہ ہوگئے

مشہور ہالی وڈ اداکار جیکی چین بھی غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے پیدا ہونے والے المیے پر دل گرفتہ ہو گئے۔غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری ظالمانہ کارروائیوں کے دوران معصوم بچے اور خواتین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

روزانہ کے حملوں اوربمباری کی وجہ سے علاقے کے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے اور عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اموات اور تباہی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جو دیکھنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر رہی ہیں۔غزہ میں بچوں کی یہ تکلیف دہ صورتحال دنیا بھر کی توجہ کی متقاضی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز لوگوں کے دلوں کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔حال ہی میں معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے غزہ کے ایک فلسطینی بچے کی ویڈیو دیکھی تو وہ جذباتی ہو گئے۔سوشل میڈیا پر جیکی چن کی وائرل ویڈیوزمیں انہوں نے غزہ کے بچوں کی مشکلات پر اپنے دل کی بات شیئر کی۔جیکی چن نے کہا کہ میں نے ایک فلسطینی بچے سے ویڈیو میں پوچھا کہ بڑے ہو کر کیا بنو گے، جس پر بچے نے جواب دیا: ”ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے“۔

اس جواب پر اداکار کے جذباتی ردعمل کو ان کے چہرے کے تاثرات سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین