36.7 C
Islamabad

نئے سال کے پہلے دن، ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے مئیر کا حلف اٹھا لیا

نیویارک سٹی کی سیاسی تاریخ میں آج یکم جنوری کو ایک منفرد اور علامتی لمحہ رقم ہوگیا، ظہران ممدانی نے بطورِ میئر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ نیویارک کے پہلے میئر بن گئے جنہوں نے حلف برداری کے دوران قرآنِ پاک کو بطور مذہبی کتاب استعمال کیا۔ اس اقدام کو شہر کی متنوع آبادی کی نمائندگی اور شہری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ظہران ممدانی کا تعلق ایک ایسے پس منظر سے ہے جو اس سے قبل نیویارک کے میئر کے دفتر میں نظر نہیں آیا۔ وہ جنوبی ایشیائی نژاد، نوجوان نسل سے تعلق رکھنے والے اور مسلمان ہیں۔ ظہران ممدانی ان چند امریکی منتخب عہدیداروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے قرآن پر حلف اٹھایا ہے۔اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے ظہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر زہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

نجی حلف برداری کی تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا کا قرآن پاک استعمال کیا، جبکہ دوسرا قرآن معروف سیاہ فام مصنف اور مؤرخ آرٹورو شومبرگ کا تھا، جو نیویارک پبلک لائبریری کی جانب سے فراہم کیا گیا۔عوامی حلف برداری کی تقریب، جو سٹی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ظہران ممدانی نے اپنے دادا اور دادی دونوں کے قرآن پاک استعمال کیے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین