36 C
Islamabad

کراچی سال نو کے جشن پر فائرنگ 56 افراد زخمی

کراچی میں نئے سال کی آمد پر جہاں ایک طرف شہریوں نے خوشیاں منائیں، وہیں دوسری جانب ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ نے شہر کے امن کو شدید نقصان پہنچایا۔ نئے سال کی پہلی رات مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 18 مرد، 7 خواتین اور 2 کم عمر بچیاں شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق صفورا کے قریب فائرنگ سے 8 سالہ فریحہ زخمی ہوئی، جبکہ کورنگی میں 11 سالہ ماہ جبین گولی لگنے سے اسپتال پہنچائی گئی۔ محمود آباد نمبر 5 میں 18 سالہ وجیہہ، قیوم آباد ڈی ایریا میں 40 سالہ علینہ، گلزار ہجری اسکیم 33 میں 55 سالہ شمیم اور لائنز ایریا میں 53 سالہ معراج بانو فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئیں۔اسی طرح اعظم بستی، گلستان جوہر، چنیسر گوٹھ، گولیمار، نیو سبزی منڈی، پاک کالونی، لیاقت آباد، لی مارکیٹ، گلبرگ، لیاری، ماڑی پور، منظور کالونی، کشمیر روڈ، گارڈن اور دیگر علاقوں سے بھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو رپورٹ کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد چھتوں، سڑکوں یا گھروں کے باہر موجود تھے جب ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں آ کر لگیں۔ کئی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تاہم کچھ افراد کو گہرے زخموں کے باعث مزید طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین