اسلام آباد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں ٹرائل کورٹ سے دی گئی دس سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ سے جاری حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے دانش اکبر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، ملزم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آبادمیں مقدمہ نمبر74/23درج تھا، جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم محمد لقمان کو دس سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنایاگیا، جیل اپیل کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ملزم پر جھوٹا کیس بنایاگیا،ملزم کا بھاری منشیات سے کوئی تعلق نہیں، پراسیکیوشن بھی اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی سزا کا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیاجائے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں جیل اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔
