31 C
Islamabad

وزارت داخلہ نے سی ڈی اے کے 4 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دے دی

اسلام آباد

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں چار افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی 5 دسمبر 2025ء کو ہونے والی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایگزیکٹو کیڈر کے درج ذیل ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر جنرل (بی ایس-20) کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہےْ۔ترقی پانےو الوں میں عبدالرزاق ،سید صفدر علی ،خضر حیات ستی ،نعیم اکبر ڈارشامل ہیں ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے افسران ایک سالہ پروبیشن مدت پر ہوں گے، جو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز (سروس) ریگولیشنز 1992ء کے مطابق ہوگی۔ یہ ترقیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین