36 C
Islamabad

الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کے انتخاب کے خلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی عذر داری خارج کردی

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔فیصلے کے مطابق ٹربیونل نے نواز شریف کی کامیابی کو قانونی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا ہے۔سماعت کے دوران نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیے اور مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور انتخابی عمل میں ضابطہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔تاہم الیکشن ٹربیونل نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کرتے ہوئے نواز شریف کی کامیابی کو برقرار رکھا۔ اس فیصلے کے بعد این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین