31 C
Islamabad

پارلیمنٹ ہاوس کاکیفے، سینیٹر کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا

پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا ناقص انتظام اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ کھانے میں سے لال بیگ نکلنے لگے ہیں۔سینیٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں ایک رکن کی پلیٹ سے کاکروچ نکلا تو رکن نے اس کی ویڈیو بنا لی، معلوم ہوا ہے کہ یہ ناخوش گوار واقعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید وقار مہدی کے ساتھ پیش آیا۔وہ لنچ کر رہے تھے اور پلیٹ میں انھوں نے سینڈوچ اور سموسہ رکھا تو ایک چھوٹے لال بیگ کو پلیٹ میں موجود کھانے پر دوڑتے بھاگتے دیکھا گیا، سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے بھی اس معاملی کی شکایت کی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریفریشمنٹ سے کاکروچ نکلنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے، تاہم واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وقار مہدی سینیٹ سیکریٹریٹ کو اس معاملے پر خط لکھ چکے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین