42.3 C
Islamabad

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین سے چھ ماہ کے سفری ووچرز کی تفصیلات طلب کرلیں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ارکان اسمبلی سے سفری واؤچرز کی تفصیلات مانگ لیں، اراکین کی اکثریت نے سفری واؤچرز کے استعمال کی تفصیلات مانگنے پر احتجاج کرتے ہوئے معاملہ اسپیکر سردار ایاز صادق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام اراکین قومی اسمبلی سے یکم جولائی سے 31 دسمبر تک دیے گئے سفری واؤچرز سے متعلق تفصیلات مانگ لیں، جس پر اراکین کی اکثریت نے سفری واؤچرز کے استعمال کی تفصیلات مانگنے پر احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے اس غیر معمولی اقدام پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکینِ قومی اسمبلی کو سالانہ بنیادوں پر دو اقساط میں تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے مالیت کے سفری واؤچرز فراہم کیے جاتے ہیں، اراکین یہ واؤچرز اپنے اور اہلِ خانہ کے فضائی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اخراجات سے متعلق اراکین کو جاری پرفارمے میں ہدایت کی گئی کہ وہ بتائیں کہ واؤچرز کہاں استعمال کیے، اراکین کی طرف سے تفصیلات دینے پر یکم جنوری سے تیس جون 2026 کے باقی واؤچرز جاری ہوں گے۔اس پر اراکین قومی اسمبلی کا مؤقف ہے کہ پہلے کبھی ہم سے سفری واؤچرز کے استعمال کی تفصیلات نہیں مانگی گئیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین