42.3 C
Islamabad

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

شکایت کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جسٹس محمد آصف کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ میں دو خواتین جاں بحق ہوئیں،جسٹس آصف کا سولہ سالہ بیٹا ابوذر نان کسٹم پیڈ گاڑی چلا رہا تھا،جسٹس آصف نے اثرورسوخ اور ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے ورثاء پر دبائو ڈالا، جاں بحق خواتین کے ورثاء کے خفیہ انداز میں بیانات ریکارڈ کرکے ملزم کو ضمانت دی گئی، جج کو اعلیٰ اخلاق اور کردار کا حامل ہونا چاہیے، جسٹس آصف نے متاثرین کے گھر ہمدردی کے بجائے سرکاری افسران کے دبائو پر انحصار کیا،

جسٹس محمد آصف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس محمد آصف کیخلاف انکوائری کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کیا جائے،

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین