42.9 C
Islamabad

کشتی حادثہ،سپین کے فٹبال کوچ تین بچوں سمیت ڈوب کر ہلاک

اسپین کے معروف فٹبال کوچ اور ان کے تین کمسن بچے ایک دلخراش حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثہ کشتی الٹنے کے باعث پیش آیا، ہسپانوی فٹ بال کلب نے افسوسناک خبر کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے فٹبال کلب ویلنشیا سی ایف کے مطابق ویمنز بی ٹیم کے کوچ فرنانڈو مارٹن اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں سوار تھے، جب کشتی خراب موسم کے باعث دس فٹ بلند لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں فٹبال کوچ فرنانڈو مارٹن اور ان کے تین بچے، جن کی عمریں 9، 10 اور 12 سال تھیں ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیے گئے تھے،بعد ازاں ویلنشیا سی ایف نے تصدیق کی کہ چاروں جانبر نہ ہوسکےتاہم اس ہولناک حادثے میں کوچ کی اہلیہ اور 7 سالہ بیٹی کو زندہ بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے عملے کے چار ارکان اور ایک ٹور گائیڈ سمیت مجموعی طور پر7 افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔بچ جانے والوں میں فٹبال کوچ کی اہلیہ اینڈریا اور ان کی سات سالہ بیٹی مار بھی شامل ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین