42.9 C
Islamabad

لندن میں بنگلہ دیش کے سفارتخانے کے سامنے انتہا پسند ہندوں کے مظاہرے کو خالصتانی سکھوں نے ناکام بنا دیا

لندن میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے کے باہر انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کیے گئے مظاہرے کو خالصتانی سکھوں نے ناکام بنا دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتانی سکھ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، جس کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئیں، جس پر برطانوی پولیس کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے بنگلہ دیشی سفارتخانے کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم کر دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی اور دونوں گروپوں کو ایک دوسرے سے دور رکھا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین