42.9 C
Islamabad

عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن کے حصص خریدے گا۔ اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان اور یو اے ای کے درمیان جاری اقتصادی تعاون کے تحت فوجی فاؤنڈیشن میں حصص حاصل کرنے جارہا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی سالانہ کارکردگی اور کردار سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن میں کچھ حصص حاصل کرے گا، اس سرمایہ کاری سے ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم کی ادائیگی میں مدد ملنے کی توقع ہے، جبکہ مزید دو ارب ڈالر کے قرضے کو رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین