42.9 C
Islamabad

محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ 29 دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو متوقع ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

29 دسمبر سے 2 تا 3 جنوری 2026 کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین