38.4 C
Islamabad

سونے کے بعد چاندی کی اونچی اڑان، قیمت بلند ترین سطح پر

عالمی منڈی میں معاشی بے یقینی کے باعث چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر  پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چاندی پہلی بار 75 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی ہے جبکہ سونا اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 74.52 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی

رواں سال کے دوران چاندی کی مجموعی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون کے اختتام کے بعد چاندی کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے

ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپاٹ سونے کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4505 اعشاریہ 03 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت 4,530.60 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین