38.4 C
Islamabad

توشہ خانہ ٹو کیس، فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں تیار

خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار کر لی،

اپیلوں کے متن کے مطابق عدالت نے انعام اللہ شاہ، جسے برطرف کیا جا چکا تھا، کے بیان پر انحصار کیا جبکہ برطرف شدہ گواہ کے بیان کو بنیاد بنانا قانونی طور پر درست نہیں، عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر بھی انحصار کیا جو قانون کے خلاف ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق استغاثہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی جن میں توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ سپیشل سنٹرل عدالت کو اس مقدمے کی سماعت کا اختیار بھی حاصل نہیں تھا، مزید کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا تھا، مقدمہ بغیر تفتیش کے قائم کیا گیا اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے ان کے خلاف کارروائی قانون کے منافی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین