36.7 C
Islamabad

بنگلہ دیش سکول کی سالگرہ کنسرٹ پر حملہ،معروف راک سنگر جیمز بال بال بچے

بنگلہ دیش میں ایک ہجوم نے اسکول کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ معروف راک گلوکار جیمز کے کانسرٹ پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد کنسرٹ کو فوری طور پر منسوخ کرنا پڑا جبکہ کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔یہ تقریب فرید پور ضلع اسکول کی 185 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی تھی۔ بنگلہ دیش کے معروف راک موسیقار جیمز، جنہیں نگر باؤل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس پروگرام میں پرفارم کرنے والے تھے۔ کانسرٹ دیکھنے کے لیے طلبہ، اساتذہ اور سابق طلبہ کی بڑی تعداد اسکول کے احاطے میں جمع تھی۔عینی شاہدین اور حکام کے مطابق جیمز رات ساڑھے نو بجے کے قریب اسٹیج پر آنے والے تھے کہ اسی دوران کچھ باہر سے آنے والے افراد نے زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ جب سیکیورٹی عملے اور منتظمین نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو صورتحال کشیدہ ہو گئی اور حملہ آوروں نے اسٹیج اور حاضرین کی جانب اینٹیں اور پتھر پھینکنا شروع کر دیے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین