38.4 C
Islamabad

خیابان کشمیر ٹو کو گلبرگ ریزیڈنشیا ہاؤسنگ میں ضم کرنے کی درخواست مسترد

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے(خیابانِ کشمیر-ٹو)” ہاؤسنگ سکیم، زون-5، اسلام آباد، جو جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام ہے، کو گلبرگ ریزیڈنشیاہاؤسنگ سکیم کے ساتھ ضم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سی ڈی اے کی پلاننگ ونگ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمع کرائی گئی درخواست اور اس کا جواب سی ڈی اے کے اصولوں کے مطابق منظور نہیں کیا جا سکتا۔ اتھارٹی نے اس فیصلے کی بنیاد سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے مختلف سیکشنز پر رکھی ہے، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ سکیم کی منظوری سی ڈی اے کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

سی ڈی اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی قوانین، آرڈیننسز اور ضوابط کے مطابق اقدامات اٹھانے اور ضم شدہ سکیم کے امور کو منظم کرنے کی مکمل اختیارات رکھتی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سکیمز کی پلاننگ اور ترقی کے ضابطے تیار کیے ہیں اور کسی بھی سکیم کے لئے Lay Out Plan (LOP) کی منظوری، No Objection Certificate (NOC) اور Completion Certificate کا اجراء CDA کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتا

سی ڈی اے نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کے ضم ہونے یا ترقی کے عمل میں متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری لازمی ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین