38.4 C
Islamabad

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم نے استقبال کیا

_

راولپنڈی 26 دسمبر ,2025
*متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر راولپنڈی پہنچ گئے۔*
پی اے ایف نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچنے پر معزز مہمان کو 21 تو پوں کی سلامی دی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ پاکستان کی مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں کے جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ عالمی و علاقائی امور پر بھی بات چیت ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کی نور خان ایئر بیس آمد پی ٹی وی اس وقت نشر کر رہا ہے۔

___

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین