28.2 C
Islamabad

بغیر اجازت کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد

پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے اجازت لینا ضروری ہوگا، بغیر اجازت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔

پی سی نے کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس کو انڈر 23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کے لئے خط لکھ دیا گیا، ڈیپارٹمنٹل انڈر 23 قومی سطح پر ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کمرشل کرکٹ کے لیے پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت ضروری ہوگی، کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور سکورر پر بھی پابندی لگائی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین