42.9 C
Islamabad

ٹیمبا باووما کو ،بونا، کہنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے معافی مانگ لی

ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بونا کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹرز جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی مانگ لی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل دیکھنے میں آئی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔

اس حوالے سے ٹیمبا باووما نے بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی زبان میں ان کے بارے میں کچھ کہا تھا تاہم بعد میں دو سینئر کھلاڑی ان کے پاس آئے اور معذرت کی۔

باووما کے مطابق جب ان سے معافی مانگی گئی تو اس وقت انہیں مکمل طور پر علم نہیں تھا کہ اصل معاملہ کیا ہے جس پر بعد میں انہوں نے اپنی ٹیم کے میڈیا مینیجر سے تصدیق کی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین