اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 805 کیسز نمٹائے، سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگل بنچز نے 11 ہزار 108 جبکہ لارجر اور ڈویژن بنچز نے 4 ہزار 697 کیسز نمٹائے، جسٹس انعام امین منہاس رواں سال سب سے زیادہ 2 ہزار 39 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1 ہزار 841 کیسز نمٹا کر دوسرا جبکہ جسٹس محمد آصف نے 1 ہزار 338 کیسز نمٹا کر تیسرا نمبر حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس رواں سال سب سے زیادہ 2 ہزار 39 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1 ہزار 841 کیسز نمٹا کر دوسرا جبکہ جسٹس محمد آصف نے 1 ہزار 338 کیسز نمٹا کر تیسرا نمبر حاصل کیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراد ڈوگر نے 1 ہزار 223 کیسز نمٹائے جبکہ بطور قائم مقام چیف جسٹس 13 کیسز کی سماعت مکمل کی، دیگر ججز کی کارکردگی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے 812، جسٹس محسن اختر کیانی نے 1 ہزار 81، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 706، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 685 اور جسٹس خادم حسین سومرو نے 529 کیسز نمٹائے
