اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق صبح 10 بجکر 25 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,126.38 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے سے 171,956.60 پر جاپہنچا۔
اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی جس میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش،او ایم سیز اور ریفائنری کمپنیاں شامل ہیں۔ حبکو، پی آرایل، اے آر ایل، ایم سی بی، ایچ بی ایل، وافی، پی ایس او، پی پی ایل، اوجی ڈی سی، ماری اور این بی پی بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔
یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 243.51 پوائنٹس یا 0.14 فیصد کی کمی سے 170,830.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ 25 دسمبر کی عام تعطیل کے باعث جمعرات 25 دسمبر کو بند رہی تھی
