32.1 C
Islamabad

امریکہ کا نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کرسمس کے دن نائجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔ یہ حملے نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں کیے گئے۔

نائجیریا کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف “درست اور ہدفی حملے” تھیں، جو نائجیریا کی درخواست پر کی گئیں

امریکی محکمہ دفاع کے ذیلی ادارے یو ایس افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ حملے صوبہ سوکوٹو میں کیے گئے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر نائجیریا میں مسیحیوں پر حملے بند نہ کیے گئے تو امریکا سخت کارروائی کرے گا۔ ان کے مطابق یہ حملے اسی تنبیہ کے بعد کیے گئے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین