32.7 C
Islamabad

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند

اسلام آباد
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے مبینہ قتل کے مقدمہ میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔ مقدمہ کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی تو سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر پراسکیوشن کے مزید 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا وکلاءصفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی ۔ کیس میں مجموعی طور پر 17 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔ عدالت کے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین