43 C
Islamabad

پولٹری ہیچریوں کی کمپٹیشن ٹربیونل کی سماعت روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے پولٹری کمپنیوں اور پولٹری ایسوسی ایشن کے خلاف ڈے اولڈ برائلر چکس کی مارکیٹ میں کارٹل بنانے اور قیمتوں میں گٹھ جوڑ کرنے پر کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے 15 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل میں پولٹری کمپنیوں کی ہی دائر اپیلوں پر کارروائی روکنے کی درخواست نامنظور کر دی ہے۔

پولٹری ہیچری سپریم فارمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور صابر پولٹری نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں کمپٹیشن ٹربیونل کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔  درخواست گزاروں نے عدالت سے کہا تھا کہ آئینی درخواستوں کے فیصلے تک کیٹ کو اپیلوں پر فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔

 درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ کمپٹیشن کمیشن نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی فرانزک رپورٹس اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈیٹا پر انحصار کرتے ہوئے اپنا فیصلہ کیا ہے، لہذا لاہور ہائی کورٹ میں اس پیٹیشن پر فیصلہ ہونے تک کمپٹیشن ٹربیونل کو ، پولٹری ایسوسی ائیشن اور پولٹری کمپنیوں کی اپیل پر فیصؒہ جاری کرنے سے روکا جائے۔ تاہم، لاہور ہائی کورٹ نے یہ درخواست نامنظور کر دی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین