43 C
Islamabad

خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت

پاکستان نے کہا ہے کہ چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، دریاؤں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی قوانین موجود ہیں، دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی تشویشناک ہے،عالمی برداری کو بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔

طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ کےمسلم خاتون ڈاکٹر سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نارواسلوک کاسامنا ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق خصوصاً مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین