34.4 C
Islamabad

میسی کے جدید نجی جیٹ طیارے کی مالیت کتنی ہے؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے ذاتی طیارے کا شمار دنیا کے جدید اور مہنگے طیاروں میں ہوتا ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا یہ نجی طیارہ گلف اسٹریم ہے، جو دنیا کے مہنگے اور جدید طیاروں میں شمار ہوتا ہے

 طیارے کی سیڑھیوں پر ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو اور بچوں تیاگو، ماتیو اور سیرو کے ناموں کے ابتدائی حروف کندہ ہیں

میسی نے یہ طیارہ 2018 میں 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا

 نجی طیارے کے اندر 14 آرام دہ ریکلائننگ سیٹس، ایک جدید کچن، 2 باتھ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں، جو میسی اور ان کے اہلِ خانہ اور ٹیم کو سفر کے دوران مکمل آرام فراہم کرتی ہیں

 طیارے کی خصوصیت یہ ہے کہ 51 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر رکے نیویارک سے ٹوکیو یا لندن سے سنگاپور تک سفر کر سکتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین