34.4 C
Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)کی قیمت میں 14 روپےفی لٹر کی بڑی کمی کی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگئی۔تاہم پٹرول کی قیمت کو 263 روپے 45 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔گزشتہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین