ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس میں مزید دوگواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزم پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردجرم عائد کردی گئی
سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت پراسکیوشن کے مزید 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے جبکہ وکلاء صفائی کیجانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی
عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فرد جرم عائد کردی اور استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا،کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں،عدالت کے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
