36.7 C
Islamabad

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایلون مسک سے کیا کہا

عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک سے اپنے اکاونٹ پر لگائے گئے فلٹرز ہٹانے کی درخواست کی ہے جمائمہ نے ایکس پر جاری اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ میرے دونوں بیٹوں کو اپنے والد عمران خان کو دیکھنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو 22 ماہ سے غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں جیل میں ہیں پیغام میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس وہ واحد جگہ ہے جہاں ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ وہ سیاسی قیدی ہیان جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جمائمہ نے لکھا ہے کہ ایکس پر جب بھی میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں تو میرے اکاونٹ کی پاکستان کے اندر (اور اکثر عالمی سطح پر) رسائی تقریباً صفر تک پہنچ جاتی ہے۔ جمائمہ نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آزادی اظہار کا وعدہ کر رکھا ہے براہ کرم میرے اکاؤنٹ پر لگائی گئی فلٹرنگ کو ٹھیک کریں تاکہ ہم پیغام کو پہنچا سکیں!

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین