امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی۔دونوں ممالک کے سربراہان سے گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی لینڈ اورکمبوڈیا تمام جھڑپیں روکنے پر متفق ہوگئے ہیں اور دونوں نے جمعے سے تمام جھڑپیں روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک امن کے لیے تیار ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں تازہ جھٹرپوں پر خدشات ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ سیزفائرمیں واپسی ہو۔تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کے ساتھ طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئےخیال رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی تھی۔ اس معاہدے کا مقصد جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن لانا تھا، ان جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔
