راولپنڈی میٹرو بس اتھارٹی کے ملازمیں نے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال کردی ہے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے ہڑتال کی وجہ سے پچاس سے زائد گاڑیاں مسافروں سمیت میٹرو ٹریک پر روک دی گئیںگاڑیوں میں بیٹھے مسافر خوار ہوگئے ہیں ہڑتالی ملازمین نے میٹرو ٹریک پر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے ہڑتال تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کی گئی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر ہڑتال کی گئی عین سکول کالج کی چھٹی کے وقت بس سروس بند ہونے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے
