37.7 C
Islamabad

رجب بٹ و ندیم نانی والا کی ضمانت کنفرم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے بیرون ملک میں موجود ملزمان کے خلاف گیملنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر کیسز میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کل(بدھ) عدالت پیش ہونے کا حکم دےدیا

گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئےیوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کو اسلام آباد ائیرپورٹ  لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین