37.7 C
Islamabad

کچی بستی آپریشن روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادی مسلم کالونی اسلام آباد میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سردار عبد الرازق ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ کچی آبادی میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں،کچی آبادی بری امام کا علاقہ ہے جو 1960 سے قائم ہے،کبچی آبادیوں سے متعلق سپریم کورٹ نے میکنزم بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے،کچی آبادی ، مسلم کالونی میں نور پور اور بری امام کا علاقہ شامل ہے

 

سی ڈی اے بغیر آگاہی بغیر نوٹس کے گھروں کو منہدم کر رہا ہے،سی ڈی اے کا آپریشن بلا جواز ہے عدالت آپریشن روکنے کے احکامات دے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین