33.2 C
Islamabad

پاور پلانٹس کی نجکاری کو گیس فراہمی سے مشروط کیسے کیا جا سکتا ہے؟

پاور ڈویژن کی جانب سے نجکاری فہرست میں شامل سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس سے متعلق اہم مسائل حل نہ کیے جانے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر افنان اللہ خان، جنہوں نے اجلاس کی صدارت کی، نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن نے سنگل خریدار ماڈل سے نکلنے کے لیے کوئی خاص پیش رفت نہیں کی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ گیس کی فراہمی پہلے ہی محدود ہے اور اس کے ذخائر ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہے ہیں۔ ایسے میں پاور پلانٹس کی نجکاری اور مستقبل کے معاہدوں کو گیس کی فراہمی سے مشروط کیسے کیا جا سکتا ہے؟

جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن غلام رسول نے کمیٹی کو بتایا کہ اہم زیر التوا معاملہ پلانٹس اور گیس سپلائر کے درمیان الگ گیس فروخت و خریداری کے معاہدے پر دستخط ہے، جو نجکاری سے قبل ضروری ہے تاکہ ممکنہ خریداروں کو ایک مستحکم اور قانونی طور پر واضح فریم ورک فراہم کیا جا سکے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین