31 C
Islamabad

اسکوٹی حادثہ،جاں بحق بچیوں کے خاندان نے ملزم کو معاف کر دیا

جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت سے متعلق کیس میں فریقین کے درمیان باہمی صلح ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

ملزم ابوذر جو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کا بیٹا ہے ،کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا

 دورانِ سماعت متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے۔ عدالتی کارروائی کے مطابق ایک مقتولہ کے بھائی نے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا، جب کہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری بچی کے والد نے بھی عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا، جس میں انہوں نے ملزم کو معاف کرنے کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ پی ٹی وی چوک کے قریب سکوٹی پر جانے والی دو بچیاں ملزم ابوذر کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی تھیں، جس کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ فیملیز کے بیانات کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین