33.2 C
Islamabad

خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں میں شفافیت متعلق فافن کی رپورٹ جاری

خیبر پختونخواہ کے سرکاری اداروں میں شفافیت کی مجموعی صورتحال پر فافن نے رپورٹ جاری کردی

 

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سرکاری ادارے مطلوبہ معلومات کا اوسطاً 57 فیصد جاری کرتے ہیں، مالی شفافیت انتہائی کم صرف 27 فیصد اداروں نے بجٹ معلومات دی ہیں،صرف 4 فیصد اداروں نے لائسنس اور پرمٹ لینے والوں کی تفصیلات شائع کیں

 

190 سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کے شفافیت کے معیار پر جائزہ رپورٹ میں سیکرٹریٹ اور خود مختار اداروں کی کارکردگی 64 فیصد تک بہتر ہوئی

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منسلکہ محکمے معلومات کی فراہمی میں صرف 50 فیصد پر رہے،اوقاف حج اقلیتی امور اور معدنیات کے محکموں نے 92 فیصد معلومات شائع کیں

پی ڈی اے آئی ایم سائنسز اور سنٹرل جیل پشاور کی کارکردگی 83 فیصد ہے،

 *زرعی یونیورسٹی پشاور نے بھی 92 فیصد معلومات فراہم کیں،نصف سے زائد ادارے 50 فیصد سے کم معلومات فراہم کر رہے ہیں

فیصلہ سازی سے متعلق معلومات صرف 15 فیصد اداروں نے جاری کی ہیں،سبسڈی اور مراعات سے متعلق معلومات صرف 23 فیصد اداروں کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں،معلومات تک رسائی کیلئے رہنمائی یا پی آئی اوز کے رابطے صرف 29 فیصد اداروں نے دیے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین