رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اس مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ شعبوں نے ٹیکسٹائل برآمدات کے اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا، نِٹ ویئر کی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچیں
