42.3 C
Islamabad

کراچی، 14 گھنٹے کے بعد گٹر میں گرنے والے بچے کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب گٹر  میں گرنے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بالآخر لاش مل گئی

 

 کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا، واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا

ریسکیو حکام نے بتایا کہ رات سے  پانچ مقامات پر کھدائی کر کے بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، متعلقہ محکموں کی عدم موجودگی کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا

 

بعد ازاں بچے کی لاش نکال لی گئی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین