42.3 C
Islamabad

اب تک کتنے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپریل 2025 تک 11 لاکھ غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیج چکی ہے، جن میں سے 4 لاکھ افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے واپس بھیجا گیا۔

 

لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صورتحال مختلف ہے جہاں غیر قانونی افغان باشندوں کو ”پروٹیکشن” دی جارہی ہے۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پشاور اور نوشہرہ میں قائم کیے گئے کیمپس باقاعدہ نوٹیفائی کیے گئے ہیں، جبکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کیمپس اب بھی فعال ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس اور دیگر کئی مقامات پر دہشتگرد حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے۔ پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد بھی افغان تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر تھانے کے ایس ایچ او کو یہ ذمہ داری دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کر کے انہیں واپس بھجوائیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین