43 C
Islamabad

پولیس افسر کے قتل میں مطلوب مبینہ ملزم مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا

 

واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی پر موجود تھی۔

 

پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

 

پولیس نے جوابی کارروائی کی تو ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دو دیگر کو بھی موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق زخمی ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین