43 C
Islamabad

کراچی، گٹر میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا،شہری سراپا احتجاج

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب رات کو گٹر میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا، شہری سراپا احتجاج

 

تفصیلات کے مطابق  کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا، واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا

 

ریسکیو حکام کے مطابق رات سے اب تک پانچ مقامات پر کھدائی کرکے بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ متعلقہ محکموں کی عدم موجودگی کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے

 

بچے کے والد کا کہناہےکہ شاپنگ کرکے نکلے تو بیٹا ہاتھ چھڑا کربھاگا، موٹر سائیکل مین ہول کے قریب پارک تھی، بیٹا آنکھوں کےسامنےگٹرمیں گرا، مین ہول پرڈھکنا نہیں تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین