37.1 C
Islamabad

پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025 سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔
دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین