وفد کی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اسپیشلائزیشنز اور وزارت صحت کے نمائندوں سے ملاقاتیں
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون,اکیڈمک اور پروفیشنل مواقع پیدا کرنے پر اتفاق
کویت: سفارت خانہ پاکستان نے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر قیادت گذشتہ روز کویت کا دورہ کرنے والے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان ( سی پی ایس پی ) کے وفد کے اعزاز میں سفارت خانہ میں ایک تعارفی بریفنگ کا اہتمام کیا، وفد کی قیادت کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کر رہے تھے ۔
سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سی پی ایس پی کے وفد کا یہ پہلا دورہ کویت پے۔وفد نے کویت کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اسپیشلائزیشنز اور وزارت صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں فریقین نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا، فریقین نے ادارہ جات کی سطح پر تعاون اور مستقبل میں اکیڈمک اور پروفیشنل مواقع پیدا کرنے جن میں پاکستان کے کوالیفائیڈ میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی اور کویت کے میڈیکل اداروں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں پاکستان کے میڈیکل اسٹاف کی خدمات شامل ہیں۔
رپورٹ: محمد عمر

