34.4 C
Islamabad

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹوکا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کیلئے تاریخی اقدام

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو نے پاکستان کے ڈیری سیکٹر کیلئے تاریخی اقدام اٹھایا ہے، کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں، گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی ) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ، جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت ،خوراک افزائش نسل کے عملی اقدامات جاری ہیں، کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے ، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیراضافہ ممکن ہوگا ۔

2024 میں جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان پہنچنے پر بے حد پذیرائی ملی ۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس اہم منصوبہ میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا۔ یہ اقدام نیشنل ٹرانسفارمیشن کےتحت لائیوسٹاک سیکٹر کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین