37.1 C
Islamabad

30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز (نارتھ) کوئٹہ پر خود کش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان نکلا

افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

اسلام آباد: افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے،30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز (نارتھ) کوئٹہ پر خود کش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان نکلا۔

تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے،محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ پر حملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطے کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین