25.4 C
Islamabad

امارات نے پاکستان کی پہلی ہاسپٹیلٹی اور ویلنَس اکیڈمی کا آغاز کر دیا

 

    

اسلام آباد، امارات نے پاکستان کی پہلی امارات ہاسپٹیلٹی اینڈ ویلنَس اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، اس تربیتی ادارے کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ اعلان اُس موقع پر کیا گیا جب امارات کی ہاسپٹیلٹی ٹیم نے فاسٹریک ٹو فرنچائزنگ اکیڈمی (Fastrack to Franchising Academy)، لندن اور میریئٹ انٹرنیشنل کے ماہرین کی زیرِ نگرانی 14 ماہ کی سخت تربیت مکمل کی۔

امارات ہاسپٹیلٹی اینڈ ویلنَس اکیڈمی، اسلام آباد کے امارات ڈاؤن ٹاؤن میں قائم کی جائے گی جو گروپ کی فلیگ شپ مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ ہے۔ اکیڈمی کا پہلا گروپ آئندہ چند ہفتوں میں تربیت کا آغاز کرے گا۔ یہ پروگرام بین الاقوامی معیار کی مہمان نوازی اور سروس ایکسیلینس کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین امارات شفیق اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاحت اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے لیکن عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور پروفیشنل ٹریننگ سہولیات کے فقدان کے باعث یہ شعبہ اپنی پوری صلاحیت حاصل نہیں کر پایا، 14 ماہ کی طویل تربیت کے بعد ہماری ٹیم گریجویٹ ہو گئی ہے۔ اُنہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور میریئٹ مینجمنٹ، ایف ایف اے لندن اور خصوصاً شان برینن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری رہنمائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارات ہاسپٹیلٹی اینڈ ویلنَس اکیڈمی ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دے گی، تاکہ وہ بین الاقوامی معیار کی مہارت حاصل کر کے پاکستان اور دنیا بھر میں خدمات انجام دے سکیں، یہ اقدام صرف ہماری آنے والی ہوٹل چینز کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہے تاکہ وہ پاکستان اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیت منوا سکیں۔

اکیڈمی کے بین الاقوامی معیار اور سرٹیفکیشن کو یقینی بنانے کے لیے دنیا کی معروف ہاسپٹیلٹی برانڈز اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ امارات ملک بھر میں میریئٹ برانڈ کے تحت چار بین الاقوامی معیار کے ہوٹل تعمیر کر رہی ہے، جو پاکستان کو عالمی سیاحت اور سرمایہ کاری کے نقشے پر مزید نمایاں کرے گا۔

اکیڈمی کا قیام امارات کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت وہ پاکستان کے ہاسپٹیلٹی انفراسٹرکچر کو ترقی دینا اور عالمی معیار کی تعلیم و تربیت کے ذریعے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین