
مئی 2025 کی پاک۔انڈیا جنگ نے جنوبی ایشیا اور عالمی سیاست کا توازن بدل دیا۔پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود
اسلام آباد 28۔اکتوبر( )”بھارت کے ساتھ ہمارا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، خطے میں جنگ و جدال نہیں لیکن جب کبھی دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کی تو پاکستانی افواج نے ہر بار ایسا دندان شکن جواب دیا کہ دشمن کو اپنے عزائم پر پچھتانا پڑا۔ مئی 2025ء کی چار روزہ جنگ میں بھی ہماری بہادر افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جس نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کی سیاست کے توازن کو بدل کر رکھ دیا۔” اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز یونیورسٹی میں ” مئی 2025کا جائزہ: سفارت کاری اور کشمیری جدوجہد” کے عنوان سے ایک عل…
