پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے نئی کابینہ بننے تک ہر قسم کی پوسٹنگ ٹرانسفر اور تقرری پر پابندی لگا دی جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کو جدید وسائل سے لیس کرنے کی منظوری دی ہے۔
اپنے پہلے ہی ہفتے میں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پولیس کی آپریشنل استعدادِ کار بڑھانے کے لیے سمری منظور کی، جس کے تحت پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور نئی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ اقدام پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گا، اور صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے فرائض مزید مؤثر، تیز اور محفوظ انداز میں انجام دینے کے قابل بنائے گا۔ حکومت خیبرپختونخوا پہلے ہی 1.89 ارب روپے کی لاگت سے پولیس کے لیے بلٹ پروف و آرمرڈ گاڑیاں فراہم کر رہی ہے، جن میں ہیول بلٹ پروف گاڑیاں، APCs، اور بلٹ پروف پک اپس شامل ہیں۔
دوسری طرف محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن کنٹرول خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں تمام گاڑیوں و موٹر سائیکل کی بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے اور بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
