26.7 C
Islamabad

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو بحال کرنے کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد- تہران- استنبول ٹرین سروس 31دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔ریکوڈک منصوبے کیلئے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کےلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹریک کی موجودہ کل لمبائی آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ہے، روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کے لئے ورلڈ ایشین بینک سے دو ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین